اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

12:35 PM, 25 Aug, 2026

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس اور دیگر کثیرالجہتی روابط سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف اہم معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں