کراچی: سونے کی قیمت میں کئی دن تک جاری رہنے والے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 6 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 640 ڈالر پر آگیا۔