مریم نواز چین پہنچ گئیں، پنجاب اور سنکیانگ میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

07:39 PM, 25 Aug, 2026

ارمچی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چار روزہ دورے پر چین پہنچ گئیں، جہاں ارمچی ایئرپورٹ پر چینی اعلیٰ حکام نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ دورے کے دوران پنجاب اور سنکیانگ کے درمیان زراعت، آبپاشی، زرعی میکانائزیشن اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

چین پہنچنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے سنکیانگ کے پارٹی سیکریٹری چن شیاؤجیانگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سنکیانگ یغور خودمختار خطے کے ڈپٹی سیکریٹری اور دیگر اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں پنجاب اور سنکیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر میکانائزیشن، جدید آبپاشی نظام اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔

فریقین نے زراعت، آبپاشی اور لائیوسٹاک سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورۂ چین کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، آبپاشی کے مؤثر نظام اور لائیوسٹاک کے شعبے میں چینی تجربات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں