ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

09:33 AM, 25 Dec, 2016

ممتازہ آباد کے علاقے میں شادی کی مہندی کی تقریب میں چند افراد نے ہوائی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16سالہ نعیم کو گولی لگ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 32 سالہ اشفاق اور 14 سالہ فرحان شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اشفاق کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دوسری طرف پولیس نے دولہے فیضان سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے واقع کی کاروائی شروع کر دی ہے.

مزیدخبریں