بانیان پاکستان کے سبق کو فراموش کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، صدر مملکت

بانیان پاکستان کے سبق کو فراموش کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے قوم کو خراج عقدت پیش کرنے کے لیے ان کے افکار پر سچے دل سے عمل کرنا ہوگا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے قوم کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے لیکن بانیان پاکستان کے سبق کو فراموش کرنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے تاہم آج کا دن قومی حالات کا جائزہ لینے کا درس دیتا ہے.

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جانا چاہیے۔یاد رہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142 واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں