لشکری رئیسانی ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل میں شامل ہو گئے

لشکری رئیسانی ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل میں شامل ہو گئے

کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور قبائلی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی جنہوں نے 2012ء میں پی پی پی چھوڑ کر غ لیگ میں شمولیت اختیار کر لی تھی اب ساتھیوں سمیت بی این پی مینگل میں شامل ہو گئے ہیں۔

حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو ذاتی و مذہبی فرقہ واریت سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کا اکائیوں کے ساتھ رویہ مناسب نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی صرف علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی غیرجمہوری عمل کی حمایت نہیں کرتے۔ مسلم لیگ ن سے اختلافات کے باوجود سسٹم کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں