مسلم لیگ نواز کی اہم ترین شخصیت نے استعفیٰ دیدیا 

مسلم لیگ نواز کی اہم ترین شخصیت نے استعفیٰ دیدیا 
سورس: important ,figure , PML-N, resigned

پشاور : خیبر پختون خواہ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اور نگزیب نلوٹھا  نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مسلم لیگ نواز کے پارلیمانی لیڈر سردار اور انگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفیٰ اسپیکر مشتاق غنی کو جمع کرایا ہے ۔ 

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اور نگزیب نلوٹھا کو اسپیکر آفس میں سات روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے ، جس کے بعد ہی ان کا استعفیٰ منظور کیا جائیگا۔

سردار نلوٹھا نے استعفے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بدامنی بتائی ہے ۔ ان کا کہناہے کہ نااہل حکمرانوں کو اب واپس جانا چاہیے ، 

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے ۔