پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑرہی ہے ،شبلی فراز

06:27 PM, 25 Dec, 2020

 اسلام آباد،وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ کے خلاف ان کی اپنی ہی پارٹی میں تحریک شروع ہوچکی ہے ۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا  پی ڈی ایم میں تضادات ہیں کوئی استعفیٰ دینا چاہتا ہے اور کوئی نہیں ۔ پی ڈی ایم نے جلسے اپنے ذاتی مفاد میں کئے ہیں ان کے پاس عوام کے لئے کوئی ایجنڈہ نہیں ہے ۔ 

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد جے یوآئی اے کے بڑے رہنماؤں میں تھے، پارٹی رہنماؤں کو جواب دینے کے بجائے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا، پی ڈی ایم ڈکیت موومنٹ ہے۔

مزیدخبریں