مبینہ آڈیو لیک معاملہ ،عمران خان نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو اسلام آباد طلب کر لیا

01:23 PM, 25 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :مبینہ آڈیو لیک  کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو اسلام آباد طلب کر لیا ۔

 عمران خان لاہور سے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ارکان قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک  کے ذریعے خطاب کریں گے ، ارکان استعفوں کیلئے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستا ن تحریک انصاف  عمران خان   نے  غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی  ہدایت بھی دی ہے ۔ 

مزیدخبریں