ممبئی : جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کو "بونا" کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹرز جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی مانگ لی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے جنوبی افریقی کپتان کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔
واقعے کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب ٹیمبا باووما نے خود اس بارے میں گفتگو کی۔ باووما کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے تو اندازہ نہیں تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ان کے بارے میں کیا کہا، لیکن بعد میں دو سینئر بھارتی کرکٹرز ان کے پاس آئے اور معذرت کی۔
باووما نے یہ بھی بتایا کہ معافی کے دوران انہیں مکمل طور پر علم نہیں تھا کہ اصل معاملہ کیا تھا، اور بعد میں انہوں نے اپنی ٹیم کے میڈیا مینیجر سے اس بارے میں تصدیق کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس معاملے پر بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی، تاہم دونوں کھلاڑیوں نے اپنے کیے پر معذرت کر کے معاملہ ختم کر دیا۔