میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹرز کا کرسمس فیملی ڈے

02:40 PM, 25 Dec, 2025

میلبرن: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کرسمس کے موقع پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران فیملی ڈے منایا۔ اس دوران کھلاڑی اپنی فیملیز کے ہمراہ گراؤنڈ پر پہنچے اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے بات چیت کی، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ ایم سی جی میں کرکٹ بھی کھیلا۔ کرکٹرز نے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا اور کرسمس کی خوشیوں کا حصہ بنے۔

کرسمس ڈے پر آپشنل ٹریننگ سیشن میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے نیٹ شیئر کیا، جس میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور انگلش کھلاڑی جو روٹ ایک ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔

یہ روایتی آپشنل ٹریننگ سیشن ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے ہوتا ہے، اور اس میں کھلاڑی اپنی فیملیز کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں کا لطف اٹھاتے ہیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں