ماسکو میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

05:02 PM, 25 Dec, 2025

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، جسے ماہرین موسمیات نے رواں موسم سرما کی سب سے سرد رات قرار دیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، لیکن 24 دسمبر کو شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماسکو میں سب سے زیادہ سردی 1892ء میں ریکارڈ کی گئی تھی، جب درجہ حرارت منفی 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔

ماسکو میں اب تک کا سب سے گرم دسمبر 2015 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔ اس بار موسم میں شدید سردی کے باوجود ماسکو کے شہری اس سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں