لاہور: پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، صبا قمر کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی۔ یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی میں دیکھا گیا۔
اس کے بعد، اداکارہ نے ایک میگزین کی پوسٹ ری شیئر کی، جس میں انہوں نے صبا قمر کا دفاع کیا تھا۔ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "ڈیئر، کیا آپ توقع کر رہے تھے کہ وہ پولیس افسر کا کردار دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ کے ساتھ ادا کریں گی؟"۔
انہوں نے مزید لکھا، "کردار ہمیشہ رول اور اسکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ آپ کی بے وقوفانہ تخلیق کے مطابق۔"
اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "اوہ خدایا! آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں"، اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔