ٹرمپ کا کرسمس پیغام: سیاسی حریفوں پر طنز کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا

07:44 PM, 25 Dec, 2025

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں سیاسی حریفوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تہنیتی پیغام دیا۔

اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ "سب کو کرسمس مبارک ہو، حتیٰ کہ وہ بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بھی جو امریکا کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اب امریکا میں نہ کھلی سرحدیں ہیں، نہ خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شمولیت اور نہ ہی کمزور قوانین موجود ہیں۔"

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے اور ملک میں جرائم کی شرح کئی دہائیوں کی نسبت سب سے کم ہو چکی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق، ٹیریف (منافع بخش محصولات) نے امریکا کو کھربوں ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا ہے، اور قومی سلامتی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب دنیا بھر میں امریکا کو پہلے سے کہیں زیادہ عزت دی جا رہی ہے۔

ٹرمپ کا یہ پیغام جہاں ایک طرف تہنیتی تھا، وہیں سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ بھی تھا۔
 
 

مزیدخبریں