پاکستان سپر لیگ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

 پاکستان سپر لیگ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

دبئی: دبئی کے انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آج کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگزز آمنے سامنے ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل میں لاہور قلندر کراچی کنگز سے ایک درجہ اوپر ہوتے ہوئے چوتھے نمبر پر ہے۔

آج دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان رات 9 بجے ہو گا۔ ٹیم کوئٹہ کے کپتان سرفراز جیت کے لیے پُرامید ہیں کیونکہ سرفراز الیون نو پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں سرفہرست ہے۔


ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں