پی ایس ایل کا فائنل اگر لاہور میں نہ ہوا تو حکومت کی ناکامی ہو گی :اعتزازاحسن

12:28 PM, 25 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر اعترازا حسن کا کہنا ہے کہ عدالت کو نواز شریف کو بلانا چاہیے تھا اور پوچھنا چاہیے تھا کہ فلیٹ کہاں سے آئے عدالت نیب کے سامنے بے بس نظر آئی،عدالت کو نیب میں جان ڈالنی چاہیے تھی۔لاہور ہائی کور ٹ بار الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل اگر لاہور میں نہ ہوا تو حکومت کی ناکامی ہو گی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں نہ ہوا تو یہ حکومت کی ناکامی ہو گی،اگر قطری خط مانا گیا تو ہر غلط کام کرنے والا کسی نہ کسی عرب ملک سے خط لے آئے گا ، سپریم کورٹ نے نواز شرف کے ساتھ رعایت برتی، وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے دفاع میں قطری شہزادے کا خط نہیں مانا جائے گا، اگر قطری خط مانا گیا تو ہر غلط کام کرنے والا کسی نہ کسی عرب ملک سے خط لے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شرف کے ساتھ رعایت برتی، وزیراعظم کو عدالت میں طلب کیا جانا چاہیئے تھا، سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق بیان پر افسوس ہے۔

مزیدخبریں