لاہور ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالا مشکوک شخص گرفتار

لاہور ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالا مشکوک شخص گرفتار

لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے اتنخابات  کے حوالے سے پولنگ جاری ہے۔ اس دوران ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ جی پی او کے راستے ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو جی پی او گیٹ کے راستے ہائی کورٹ میں گھسنے اور مشکوک حرکات کی بنا پر حراست میں لیا گیا اور جب اس سے نام پوچھا گیا تو وہ گھبراہٹ کا شکار دکھائی دیا۔

پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور ابتدائی تفتیش میں مشکوک شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ مشتبہ شخص کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں