لاہور: دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

لاہور: دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق
کیپشن: واقعے میں جاں بحق ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں، پولیس۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: داروغہ والا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے داروغہ والا غبانپورہ میں قصاب کی دکان پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں ابتدائی طور پر 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں جن میں سے دو کی شناخت غنی اور لبھا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔