وزیراعظم عمران خان کےدورہ سری لنکا پر کتنے اخراجات آئے؟

How much did Prime Minister Imran Khan's visit to Sri Lanka cost?
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ سری لنکا میں سابق روایت کو دہراتے ہوئے اخراجات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم کے دورہ سری لنکا پر اٹھنے والے اخراجات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کے اس دورے پر صرف چودہ ہزار آٹھ سو ڈالرز کا خرچ آیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2016ء میں دو لاکھ چھہتر ہزار دو سو چھاسٹھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ قوم کے پیسے کا کم سے کم استعمال کیا جائے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان جب امریکا گئے تھے تو انہوں نے خصوصی طیارہ استعمال کرنے کی بجائے عام مسافروں کی طرح سفر کرنے کو ترجیح دی تھی۔ دورہ امریکا میں بھی کم خرچ کیا گیا تھا۔