شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

12:27 PM, 25 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

پشاور:  شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق، ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہوگا، جبکہ گیس کی یومیہ مقدار کا تخمینہ ایک کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ ہے۔ یہ دریافت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس سے ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں