لندن :یورپی یونین نے روس کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں یوکرین کو 90 ارب یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یورپی قیادت کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔
یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ رقم یوکرین کی فوری دفاعی ضروریات پر خرچ کی جائے گی، اور ابتدائی مالی معاونت ایسٹر سے قبل یوکرین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس اقدام کا مقصد یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا ہے تاکہ روس کے خلاف اس کی مزاحمت کو مضبوط کیا جا سکے۔