تربت میں نامعلوم مسلح افراد کا گھر پر حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

02:02 PM, 25 Feb, 2026

کوئٹہ : تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور کمسن بچہ بھی شامل ہیں۔

اس واقعے نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سماجی حلقوں اور مقامی شہریوں نے اسے کھلی درندگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بلوچ روایات اور اعلیٰ انسانی اقدار کے مکمل منافی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وحشیانہ حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

مزیدخبریں