واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکی سیاست اور عالمی معیشت کے حوالے سے کئی دھماکہ خیز بیانات داغ دیے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنی تیسری مدتِ صدارت کا اشارہ دیا بلکہ عدلیہ اور سیاسی مخالفین کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران ڈیموکریٹس پر برس پڑتے ہوئے انہیں "پاگل" قرار دیا اور کہا کہ یہ میرا دوسرا دور ہے لیکن میں تیسری بار بھی صدر بن سکتا ہوں۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کو روکنے کے لیے "سیو امریکا ایکٹ" کی بھرپور حمایت کریں۔
خطاب کے دوران جب مسلم ارکانِ کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب نے احتجاج کیا، تو ٹرمپ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہاایسے اراکینِ کانگریس کو شرم آنی چاہیے جو غیر قانونی تارکینِ وطن کو نکالنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے ٹیرف کالعدم قرار دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا جو ممالک ہمیں لوٹ رہے تھے، اب وہ ادائیگیاں کر رہے ہیں۔ عدالتی فیصلوں کے باوجود دنیا کے ممالک ٹیرف دینے کے لیے تیار ہیں۔ میرا وژن ہے کہ ٹیرف مستقبل میں انکم ٹیکس کا متبادل بن جائے۔
صدر نے اپنی معاشی کامیابیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم ایک "مردہ ملک" تھے لیکن اب دنیا کے "پسندیدہ ملک" بن چکے ہیں۔ انہوں نے درج ذیل اعداد و شمار پیش کیے، مہنگائی کی شرح: 1.7 فیصد تک ریکارڈ کمی، بجلی اور گیس سستی ہوئی، جبکہ گھروں کے کرایوں میں واضح کمی آئی۔
خطاب کے اختتام پر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی خاتونِ اول اب ایک فلم اسٹار بھی ہیں۔
"تیسری بار بھی صدر بن سکتا ہوں، ڈیموکریٹس پاگل ہیں":ٹرمپ کا واشنگٹن خطاب میں ججز پر وار
02:55 PM, 25 Feb, 2026