گورنر ہاؤس سازشوں کا گڑھ بن گیا، شرجیل میمن کی کڑی تنقید

04:07 PM, 25 Feb, 2026

کراچی : سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت اور گورنر ہاؤس کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس سے سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت میں شامل نہیں، بلکہ صرف جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے سپورٹ کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے وفاقی وزراء کے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وفاقی حکومت ہر وقت پیپلز پارٹی سے مدد مانگتی ہے، لیکن اس کے وزراء سندھ حکومت کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہیں آتے۔ کراچی کے مسائل پر تنقید کی آڑ میں دراصل سندھ حکومت کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
 ہم وفاق کے اتحادی نہیں ہیں، ہماری حمایت صرف جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے۔کراچی کی صورتحال اور پارٹی قیادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ     کراچی کے چیلنجز: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کے مسائل اور چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے اور اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔آصف علی زرداری ہمارے بڑے ہیں، وہ ہمیں ڈانٹ بھی سکتے ہیں اور ان کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہے۔

مزیدخبریں