دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔
بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
بھارتی بیٹر ایشان کشن 3 درجے بہتری کے ساتھ 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 10 درجے بہتری کے ساتھ 9ویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک 18ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی بولر ورن چکرورتی بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کاربن بوش 21 درجے کی بڑی چھلانگ لگا کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد دو درجے تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ 23 درجے بہتری کے ساتھ 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: صاحبزادہ فرحان کی لمبی چھلانگ، سکندر رضا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
05:29 PM, 25 Feb, 2026