دپیکا کا شادی سے متعلق اہم بیان

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکار رنویرسنگھ کی گہری دوستی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے کبھی بھی اس گہری دوستی کے بارے میں کچھ خاص نہیں کہا گیا تاہم اداکارہ نے بھی شادی کے حوالے سے صاف صاف بتادیا۔

دپیکا کا شادی سے متعلق اہم بیان

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکار رنویرسنگھ کی گہری دوستی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے کبھی بھی اس گہری دوستی کے بارے میں کچھ خاص نہیں کہا گیا تاہم اداکارہ نے بھی شادی کے حوالے سے صاف صاف بتادیا۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ژینڈرکیج‘‘ کی تشہیرکے دوران انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں رشتے نبھانے کے حوالے سے ماہر نہیں ہوں لیکن میں رشتوں پر بھروسہ رکھتی ہوں۔ مجھے رشتے کبھی کبھی آسان تو کبھی بہت مشکل لگتے ہیں۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی کا تعلق عمرسے نہیں ہوتا ہے، یہ انسان کی زندگی اورصورت حال پر منحصر ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی شادی 40 یا 40 سے زائد عمر میں ہوتی ہے جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی شادی 21 یا 22 سال کی عمرمیں بھی ہوجاتی ہے لیکن میں شادی کے لیے بالکل بھی تیارنہیں ہوں۔

 اداکارہ دپیکا آج کل بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار شاہد کپورمرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے۔