معروف اداکارہ پارل یادیو کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئیں

ممبئی: بھارت کی مقامی فلموں کی معروف اداکارہ پارل یادیو کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

 معروف اداکارہ پارل یادیو کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئیں

ممبئی: بھارت کی مقامی فلموں کی معروف اداکارہ پارل یادیو کو آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ دیا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئیں۔اداکارہ پارل یادیو کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں ان کی رہائش گاہ کے قریب آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کرتے ہوئے بھنبھوڑ دیا اور کتوں کے کاٹنے سے اداکارہ کو شدید زخم آئے جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے تاہم اداکارہ کے ہاتھ ، پاؤں، چہرے کوشدید نقصان پہنچا ہے جس کے بعد کل ان کی سرجری کا امکان ہے۔داکارہ پارل یادیو تامل اور ملایم فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور کئی مشہور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔