سابق امریکی جمناسٹک کے ڈاکٹر لیری نصر کو زیادتی کیس میں175 سال قید کی سزا سنادی گئی

سابق امریکی جمناسٹک کے ڈاکٹر لیری نصر کو زیادتی کیس میں175 سال قید کی سزا سنادی گئی

’’نیوز نیوز تازہ ترین‘‘

نیویارک :150 سے زائد بچیوں سے زیادتی کا الزم ثابت ہونے پرسابق امریکی جمناسٹک کے ڈاکٹر لیری نصر کو 40 سے 175 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لیری نصر کو نوجوان لڑکیوں کو طبی معائنہ کے نام پر جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے پر جج روز میری نے 150 متاثریں کی شکایات پر ہفتہ بھر سے زائد چلنے والی سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو یہ کہتے ہوئے 40 سالے175 سال قید کی سزا کا حکم دیا کہ ’میں نے تمہاری موت کے وارنٹ پر دستخط کردیئے ہیں‘۔

جج نے 54 سالہ مجرم سے کہا کہ تم کبھی بھی جیل کے باہر چلنے کے حقدار نہیں تھے جبکہ سزاسنائے جانے سے کچھ دیر قبل ڈاکٹر لیری نصر نے عدالت میں تمام مثاثرہ افراد سے معافی مانگی جن میں اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے والی سائمن بلز، الے ریزمین، گیبی ڈوگلاس اور مک کائلا مرونی بھی شامل تھیں۔

لیری نصر کا کہناتھا کہ میں جو ابھی محسوس کر رہا ہوں وہ ان تمام افراد کے درد، جذبات کے آگے مدھم پڑ جاتا ہے،میں اس قد ر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں جس کے میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔یاد رہے کہ 150 سے زائد خواتین اور لڑکیوں نے دو دہائیوں قبل لیری نصرپر سیریل تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا تھا۔


عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانے والی آخری خاتون راچیل ڈینولینڈر تھیں جنہوں نے نصر پر پہلی مرتبہ زیادتی کرنے کا الزام عوامی طور پر لگایا تھا اور ان کے خلاف پولیس رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔
انہوں نے جج سے زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں سوال کیا کہ ایک چھوٹی بچی کی کیا قیمت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی 15 سال کی عمر میں کی گئی تھی اور جہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اس کمرے میں ان کی والدہ بھی موجود تھیں لیکن وہ بے خبر تھیں کہ ہو کیا رہا ہے۔