آج کا دن کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کے لیے انتہائی اہم 

10:57 AM, 25 Jan, 2019

لاہور: آج کا دن کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کے لیے انتہائی اہم 

وسیم اکرم نے 1985میں آج کے دن ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ۔ انہوں نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیاتھا ۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیر ئیر کے دوران 414 وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے ان 414 وکٹوں میں سے 2 حاصل کی تھیں ۔ وسیم اکرم جنہوں نے فاسٹ باؤلر ہونے کے ساتھ بہترین بلے بازی کا مظاہرہ بھی کیا ۔

انہیں متعدد بار بہترین باؤلر ، اور بہترین آلراؤنڈر کے انعام سے بھی نواز گیا ۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی کو دو ڈبلیوز ( TWO "W") کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔

مزیدخبریں