سپریم کورٹ کے سابق جج کی گاڑی کو حادثہ

سپریم کورٹ کے سابق جج کی گاڑی کو حادثہ

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج خلیل الرحمان رمدے  گزشتہ روز خطرناک کار حادثے میں معجزانہ طور پر بچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج کی گاڑی ضلع مظفر گڑھ کے قصبے سناواں کے قریب  ہائی وے پر دوران سفر الٹ گئی تاہم سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے حادثے میں محفوظ رہے۔حادثہ ہائی وے پر گنے سے لدی ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔

سابق جسٹس خلیل الرحمان رمدے خود گاڑی چلا رہے تھے اور سابق صوبائی وزیر غلام محمد نور ربانی کھر کی نماز جنازہ سے واپس آرہے تھے۔

واضح رہے کہ 13 جنوری 1945 کو لاہور میں پیدا ہونے والے خلیل الرحمان رمدے 2002 سے 2010 تک سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج رہ چکے ہیں۔ان کے بھائی مرحوم چوہدری محمد فاروق پاکستان کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی چوہدری اسد الرحمان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر تین بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

مصنف کے بارے میں