خانپور ڈیم میں کشتی ڈوب گئی ،31 طلبہ ، 4ٹیچر سوار تھے، ایک ٹیچر کی لاش نکال لی گئی 

خانپور ڈیم میں کشتی ڈوب گئی ،31 طلبہ ، 4ٹیچر سوار تھے، ایک ٹیچر کی لاش نکال لی گئی 
سورس: File

خانپور: خانپور ڈیم پر سیر کے لیے جانے والے سکول کے طلبہ اور اساتذہ کی کشتی ڈوب گئی ۔ ایک ٹیچر کی لاش نکال لی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق نجی سکول کے بچے پکنک منانے خان پور ڈیم گئے تھے ۔کشتی میں 31 بچے اور 4 ٹیچر سوار تھے۔ تمام بچوں کو بچالیا گیا تاہم ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔