بلوم برگ کے مطابق اگلے 10سال میں پاکستان کی اکانومی مزید اضافہ ہو گا:وزیر اعظم 

PM Imran Khan,PTI, Cabinet Meeting, PTI Ministers

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گھروں کی بہت قلت ہے ،اگر کسی کے پاس پیسے نہیں تو وہ گھر نہیں بنا سکتا ،لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے اب گھر بنانے کا خواب پورا کیا اور آپ بینکوں سے قرضہ لے کر اپنا گھر بنا سکتے ہیں ۔

پی ایچ اے آفیسرز ریذیڈ ینشیا اور پی ایچ اے اپارٹمنس کی تقریب سے خطاب کرتے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا عام آدمی کو قرضہ دینے کیلئے بینکوں کو باقاعدہ ٹریننگ دی گئی ،حکومت کم قیمت میں گھربنانے کیلئے عوام کی مدد کر رہی ہے،پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس 0.2فیصد ہے،کورونا کی وجہ سے کنسٹرکشن کمپنیوں کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ،کورونا کی وجہ سے پاکستان میں ہاؤسنگ میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا 88ہزار یونٹس 2022تک مکمل ہو جائیں گے،ہاؤسنگ کے ساتھ کم سے کم 30انڈسٹریز منسلک ہوتی ہیں،انہوں نے کہا گھروں کی تعمیر سے اکانومی کی رفتار تیزی سے بڑھتی ہے۔

کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا 1400ارب روپیہ اضافی کسانوں کیلئے دیہاتوں میں بھیجا گیا،سب سے زیادہ فائدہ کسانوں کو ہوا ہے،مزدور کی آمدنی میں 40سے50فیصد اضافہ ہوا۔

عمران خان نے کہا بلوم برگ کے مطابق اگلے 10سال میں پاکستان کی اکانومی مزید اضافہ ہو گا،پاکستان ایسا ملک تھا جس نے کورونا میں انڈسٹریز کو بند نہیں کیا،لوگوں کو آسانی سےگھر بنانے کیلئے حکومت آسان قرضے دے رہی ہے،جانتے ہیں تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے،سرکاری ملازمین کیلئے88ہزاریونٹس کامنصوبہ زیرتکمیل ہے،انہوں نے کہا عالمی بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے۔