کراچی :کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والے گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن نویں روز بھی جاری ہے۔ تیسرے فلور سے ملنے والی انسانی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال لائی جا چکی ہیں۔ ان میں سے 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جن میں 6 لاشیں براہِ راست قابلِ شناخت تھیں، 15 کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی، اور ایک کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ہوئی۔