واشنگٹن میں پاکستان کی سفارتی کامیابی، امریکہ کے ساتھ تعلقات نئی جہت میں داخل

02:40 PM, 25 Jan, 2026

واشنگٹن :واشنگٹن کے سفارتی میدان میں پاکستان نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں مضبوط اور مؤثر سفارت کاری کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی گئی ہے۔ بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو خطے میں ایک بار پھر ناگزیر اور قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دے دیا ہے۔

جریدے کے مطابق پاکستان نے ایک علاقائی تنازع کو دانشمندانہ حکمتِ عملی کے تحت عالمی سفارتی فائدے میں تبدیل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی اہمیت دوبارہ منوا لی ہے۔ اس سفارتی پیش رفت کے نتیجے میں پاکستان کا کردار خطے میں استحکام اور تعاون کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کا قریبی اتحادی سمجھے جانے والا بھارت سفارتی دباؤ اور معاشی مشکلات کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کو 50 فیصد امریکی ٹیرف کا سامنا ہے جبکہ اعلیٰ سطحی صدارتی دورے سے محرومی بھی بھارتی سفارتی تنہائی کو واضح کرتی ہے۔

مزیدخبریں