ڈی آئی خان دھماکہ: افغان خودکش بمبار کی کارروائی میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے

05:13 PM, 25 Jan, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب کے دوران خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔

حملے میں خودکش بمبار، 21 سالہ افغان شہری عبدالرحمان نے حصہ لیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ بمبار سفید چادر اوڑھے پنڈال میں داخل ہوا اور قبائلی رقص کے دوران اچانک پنڈال چھوڑ کر ایک کمرے کی جانب گیا، جہاں مقامی افراد موجود تھے۔ وہاں پہنچتے ہی بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور کمرے کی چھت منہدم ہو گئی۔

یہ خودکش حملہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں کیا گیا۔ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشت گرد اب براہِ راست سیکیورٹی اداروں کو نشانہ نہیں بنا پا رہے، اور عوامی اجتماعات اور شادیوں جیسے سوفٹ ٹارگٹس پر حملے کر رہے ہیں۔ افغان دہشت گرد پاکستان میں Hired Guns کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، اور افغان طالبان کی سرپرستی میں یہ حملے خطے کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، جن کا جلد اور فیصلہ کن خاتمہ ضروری ہے۔

مزیدخبریں