صادق آباد کے ’شریف برادران‘ نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا

صادق آباد کے ’شریف برادران‘ نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

صادق آباد: حلقہ این اے 194 پولنگ سٹیشن نمبر 42 پر دو بھائی نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

تفصیلات کے مطابقسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہیں اور وہ ووٹ کاسٹ نہیں کرپارہے لیکن ایسے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 کے ایک پولنگ سٹیشن میں محمد شریف کے بیٹوں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

صادق آباد کی شریف فیملی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس وقت نواز شریف اور شہباز شریف نے کہا کہ ان کے والد کا نام میاں شریف ہے اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ ن کے قائدین کی فیملی سے ناموں کے متعلق کافی مشابہت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز شریف اور شریف فیملی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نے اڈیالہ جیل جا کر ان کو دلبرداشتہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:صادق آباد کی شریف فیملی نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

واضح ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں