پنجاب میں کورونا کے 268 نئے کیسز رپورٹ، مزید 8 افراد جاں بحق

01:52 PM, 25 Jul, 2020

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 268 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی مجوعی تعداد 91 ہزار 691 ہو گئی۔ لاہور میں 106، خوشاب میں 2، قصور میں 7، شیخوپورہ میں 5 اور راولپنڈی میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اٹک میں 2، گوجرانوالہ میں 11، سیالکوٹ میں 12، منڈی بہاؤ الدین میں 3، نارووال میں ایک، میانوالی میں 3، گجرات میں 6 اور ملتان میں 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب کے ضلع خانیوال اور بھکر میں ایک ایک، فیصل آباد میں 13، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 اور رحیم یار خان میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا میں 5، خوشاب میں 2، بہاولنگر اور بھکر میں ایک ایک، بہاولپور میں 14، ڈی جی خان میں 6، پاکپتن میں 4، ساہیوال میں 4، لیہ میں ایک مزید کیسز سامنے آئے۔پنجاب میں کورونا سے مزید 8 افراد کی موت کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 113 ہو گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5787 ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 71 ہزار 887 افراد متاثر ہیں۔ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1487 کیسز رپورٹ ہوئے اور 24 افراد کا انتقال ہوا۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 800 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 33,071 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,550، اسلام آباد 14,821، آزاد جموں و کشمیر 2,012، گلگت بلتستان 1,942 اور پنجاب میں 91,691 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 113، سندھ میں دو ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 49 اور گلگت بلتستان میں 47 ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں