افغان مشیر اور میاں نواز شریف کی ملاقات سے حکمرانوں کی سانسیں پھول گئی ہیں: مریم نواز کی للکار

Meeting of Afghan adviser and Mian Nawaz Sharif has taken the breath away of the rulers: Maryam Nawaz's challenge
کیپشن: فائل فوٹو

سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا عوام کی طاقت سے ہی بات کرتی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور افغان مشیر کے درمیان ملاقات سے پاکستانی حکمرانوں کی سانسیں پھول گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عوام کی طاقت نواز شریف کے پیچھے کھڑی ہے۔ نواز شریف فوبیا میں مبتلا شخص کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔ بکسہ چوروں کو بھاگنے نہیں دینا پیچھے سے پکڑنا ہے۔ عوام نے 28 جولائی کو ووٹ دینا ہے اور اس پر پہرہ بھی دینا ہے۔

وہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ 28 جولائی سیالکوٹ کی گیس، بجلی، چینی اور آٹا چوری کرنے والوں کے احتساب کا دن ہے۔ ووٹ چوری کرو یا بکسے اٹھاؤ، قوم فیصلہ کر چکی ہے کہ ملک کا ماضی، حال اور مستقبل نواز شریف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب ایمپائر اس کو نہیں بچائے گا۔ ایک پیج سے شیم پیج کا سفر آج بھی بغیر رن بنائے کریز پر کھڑا ہے۔ یہ لوگ پٹرول کی قیمتیں بڑھا کہ عوام پر احسان کرتے ہیں کہ شکر کرو 10 روپے بڑھی ورنہ عمران خان تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا۔

اس سے قبل اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے لکھا تھا کہ پڑوسیوں کے ساتھ پاکستان کا پرامن وجود نواز شریف کے نظریہ کی اساس ہے۔

effb449440f6bf712c3659bc1f5a218b

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی افغان مشیر کیساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب پڑوسیوں کے ساتھ بات کرنا، ان کے نقطہ نظر کو سننے اور اپنے آپ کو ایک ہی پیغام پہنچانا سفارتکاری کا جوہر ہے۔

مریم نواز نے لکھا کہ اس حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے، اسی وجہ سے بین الاقوامی محاذ پر مکمل ناکامی ہے۔