کورونا وائرس کے پیش نظر پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ری شیڈول

کورونا وائرس کے پیش نظر پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ری شیڈول
کیپشن: کورونا وائرس کے پیش نظر پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز ری شیڈول
سورس: فائل فوٹو

بار باڈوس: کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی بجائے اب چار میچز کھیلے جائینگے۔ سیریز کا آغاز 27 کی بجائے 28 جولائی کو ہوگا۔ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ 27 جولائی کو ہونے والا ٹی ٹونٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ میں کوویڈ کیس سامنے آنے کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے میچ معطل ہونے کے باعث سیریز ری شیڈول کی گئی۔

دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم پہلے ہی بارباڈوس میں اپنی ٹریننگ کر رہی ہے۔