اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات ناکام، امریکہ نے اپنی ٹیم واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا

03:31 PM, 25 Jul, 2025

دوحہ : دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ حماس کے رویے کی وجہ سے مذاکرات ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کا رویہ شرمناک تھا اور غزہ کے شہری اس تنظیم کی بربریت کا شکار ہو رہے ہیں۔

ٹامی پگٹ نے مزید کہا کہ امریکہ غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے حماس نے قطر اور امریکا کی طرف سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے شرائط قبول کر لی ہیں۔ ٹرمپ نے نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ہفتے کے دوران حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اچھا موقع ہے اور کچھ یرغمالی رہا بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ نیتن یاہو اور ایران کے ساتھ مستقل معاہدے پر بھی بات چیت کریں گے۔

مزیدخبریں