ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان سکواڈ کا اعلان

04:55 PM, 25 Jul, 2025

لاہور :ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ روانہ ہو گی جہاں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو لارڈ ہل میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں 15 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

مزیدخبریں