پشاور:کوہستان میں اربوں روپے کے کرپشن کے کیس میں نیب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔ ملزم نے ایک ارب 45 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کی منظوری چیئرمین نیب نے دے دی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ پلی بارگین کی منظوری کے بعد درخواست تین روز کے اندر احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد واپسی کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
یہ کیس کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں میں خوردبرد اور جعلی ٹھیکوں کے ذریعے تقریباً 40 ارب روپے کے نقصان کا مقدمہ ہے، جس میں نیب مزید گرفتاریوں اور ریکوری کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔