کراچی کے 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری

05:11 PM, 25 Jul, 2025

کراچی :سندھ حکومت نے کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں پر پارکنگ فیس لینے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب پارکنگ فیس صرف پلازہ، پلاٹس اور مخصوص کونسلز کے منتخب علاقوں میں ہی وصول کی جائے گی۔ تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر فیس ختم کریں اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے پارکنگ فیس ختم کرنے کی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، اور غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کراچی کی مرکزی 46 سڑکوں پر پہلے ہی پارکنگ فیس ختم کی جا چکی ہے اور اب باقی علاقوں میں بھی یہ عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی طور پر مستحکم ہونے کے باعث یہ سہولت ممکن ہو سکی ہے۔

مزیدخبریں