یروشلم :اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت مغربی کنارے کے وسیع حصے کو اسرائیل کا حصہ قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام پر کئی اسلامی ممالک کی جانب سے شدید احتجاج اور تنقید سامنے آئی ہے۔
قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کے بعد سعودی عرب، ترکی، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، فلسطین، نائجیریا، بحرین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایسے اشتعال انگیز اقدامات مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں اور دو ریاستی حل کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اسلامی ممالک نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی سے روکیں اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔