ملک کے مختلف علاقوں میں جولائی کے آخر میں مزید بارشیں متوقع

06:58 PM, 25 Jul, 2025

لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مون سون ہوائیں جولائی کے آخر تک ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے اسلام آباد اور دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ، 29 سے 31 جولائی تک بلوچستان کے مختلف علاقوں اور 30 سے 31 جولائی تک سندھ کے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

28 سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں