پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 335 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا

09:10 AM, 25 Jul, 2026

لاہور:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید دباؤ آنے کا امکان ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں