محسن نقوی کا کوئٹہ دورہ، بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے

04:27 PM, 25 Jul, 2026

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوا، جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان میں انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء نے امن و امان کے قیام کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بحالی امن کے لیے ماسٹر پلان پر فوری اور مؤثر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔

مزیدخبریں