کراچی: مقامی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 53 ڈالر ہوگئی۔