وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت

07:33 PM, 25 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی، جس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیرِ بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی معاملات، حکومتی امور اور مجموعی قومی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں قومی مفاد سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں