سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے جسم کے متعدد اعضا ءنے کام کرنا چھوڑ دیا

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے جسم کے متعدد اعضا ءنے کام کرنا چھوڑ دیا
کیپشن: فائل فوٹو

لندن : سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کے جسم کے متعدد اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیگم کلثوم نواز کے گردے کام نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج 'گرے لسٹ' میں پاکستان کے نام کے معاملے پر جائزے کا امکان
ان کے گردوں کی تھراپی ہو رہی ہے اور ان کی اینٹی بائیوٹک ہٹا دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی حالت میں 3 دن میں بہتری آئی اور انہیں خوراک بھی دی جا رہی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو 13 جون کو قے آئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد 14 جون کو بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں آج صبح ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیے۔

یہ بھی پڑھیں:ترک الیکشن میں طیب اردوان نے ایک اور بار میدان مار لیا
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دئے کہ آج ملزمان میں سے ایک بھی عدالت میں نظر نہیں آرہا جس پر وکیل نے بتایا کہ دونوں بیرون ملک ہیں اور اس حوالے سے درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی 22 جون کی میڈیکل رپورٹ کے پرنٹ لینے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے وکیل کی جانب سے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز میڈیکل رپورٹ آج احتساب عدالت میں پیش کی گئی تھی۔


یاد رہے کہ گذشتہ روز موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن میں زیر علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ڈاکٹرز نے کہاہے کہ انھیں ادویات اور مصنوعی آکسیجن دینا کم کر رہے ہیں اور پیر یا منگل کو لائف سپورٹ مشین پر رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کی زیر صدارت الیکشن انتظامات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا

 گزشتہ روز کنسلٹنٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس اور کنسلٹنٹ ڈاکٹر میتھو برنارڈ نے شریف خاندان کو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بریفنگ اور حسن نواز،مریم نواز اور نواز شریف کے سوالوں کے جوابات دیئے کنسلٹنٹس کے مطابق گڈ نیوز از دیٹ دیئر از نو بیڈ نیوزیعنی اچھی خبر یہ ہے کہ کوئی بری خبر نہیں ہے۔


ان کنسلٹنٹس کے بقول اب ہم کلثوم نواز کی میڈیسن کو بتدریج کم کر رہے ہیں ،رکھیں گے اب بھی ان کو لائف سپورٹ مشین پر، لیکن دوائیں اور مصنوعی طریقے سے آکسیجن دینی بھی کم کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں